- حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھادیا
- سپریم کورٹ؛ جے ایس ایم یو کنٹریکٹ ملازمین کی ریگولرائزیشن کی درخواست مسترد
- ٹی20 ورلڈکپ؛ وقار یونس نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا بتادیا
- پختونخوا میں 29 اپریل تک گرج چمک کیساتھ بارش اور آندھی کا امکان
- پی ٹی آئی جلسہ؛ سندھ ہائیکورٹ کی انتظامیہ کو اجازت نہ دینے کی معقول وجہ بتانے کی ہدایت
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
- اداروں کیخلاف پروپیگنڈا؛ اعظم سواتی کو ایف آئی اے کے پاس شامل تفتیش ہونے کا حکم
- بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، جھیل میں شگاف پڑ گیا، آبادیاں زیرِ آب
- پاکستان اور ایران کا غزہ پر مؤقف یکساں ہے، دفتر خارجہ
- پاسپورٹ غیر قانونی بلاک کیا تو ایف آئی اے کیخلاف کارروائی ہوگی، پشاور ہائیکورٹ
- شرمناک شکست پر کپتان بابراعظم کا بیان سامنے آگیا
- پنجاب میں 30 اپریل تک گرج چمک کیساتھ طوفانی بارشوں کا امکان
- پنجاب: اسموگ کے خاتمے کیلیے انوائرمینٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
- ملکی معاشی صورتحال اجتماعی کوششوں سے بہتر ہو رہی ہے، وزیراعظم
- کمزور کیویز سے شکست؛ گرین شرٹس نے ننھے فینز کو رُلا دیا
- پنجاب میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے کے واقعات بڑھ گئے، انتظامیہ کی چشم پوشی
- ٹی20 ورلڈکپ سے قبل پاکستان کی مڈل آرڈر کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
- زنگ آلود ذہن، ڈگری مافیا اور بے روزگاری
- مودی کے تیسری بار اقتدار میں آنے کے خدشات، بھارتی مسلمان شدید عدم تحفظ کا شکار
- نائیجیریا کی خاتون کا طویل انٹرویو میراتھون کا ریکارڈ
بالی ووڈ میں شوق سے نہیں حادثاتی طور پر آئی، روینہ ٹنڈن
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کا کہنا ہے کہ میں انڈسٹری میں شوق سے نہیں حادثاتی طور پر آئی تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق روینا ٹنڈن نے انٹرویو میں شوبز میں انٹری سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ آج میں انڈسٹری میں ہوں تو حادثاتی طور پر ہوں کیوں کہ میں کبھی بھی اداکارہ بننا نہیں چاہتی تھی۔ میں تو ایسی لڑکی تھی جو اپنی جوانی میں گول مٹول ہوا کرتی تھی، لوگ مجھے حیرانگی سے دیکھا کرتے تھے۔
روینا ٹنڈن نے یہ بھی کہا کہ میرے لئے شائد خوش قسمتی تھی کہ مجھے اسکول کے زمانے میں بھی کسی بھی فنکشن میں پرفامنس کے لئے سب سے آگے کھڑا کیا جاتا تھا لیکن قسمت کا کرنا یہ ہوا کہ مجھے کالج کے زمانے میں ایک اشتہار میں کام کرنے کا موقع ملا۔
46 سالہ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ وہ اشتہار دینے والے صاحب مجھے اسکرین پر آنے کا کہتے تھے لیکن میں منع کر دیا کرتی تھی یہاں تک کہ مجھے کئی فلموں میں کام کرنے کی بھی آفرز آئیں لیکن میں نے انکار کردیا کیوں کہ میں اپنی تعلیم مکمل کرنا چاہتی تھی۔
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ مجھے اپنی ڈیبیو فلم ’پتھر کے پھول‘ سے قبل بھی آٹھ فلموں کی پیش کش ہوئی تھی۔ ایسا نہیں تھا کہ وہ اچھی فلمیں نہیں تھیں بس میں ذہنی طور پر تیار نہیں تھی لیکن یہ بات بھی سچ ہے کہ اگر میرا چہرہ خوبصورت نہ ہوتا تو شائد مجھے فلموں کی آفرز ہی نہ ہوتیں۔
واضح رہے کہ تین دہائیوں سے شوبز انڈسٹری میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی روینا ٹنڈن نے 1991 میں سلمان خان کے مد مقابل فلم ’ پتھر کا پھول‘ سے فنی سفر کا آغاز کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔