مشرف نے لندن میں اپنا فلیٹ فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا

برائے فروخت کا بورڈ لگ گیا، مشرف ذہنی دبائو میں ہیں، پرفضا مقام پر بھجوانا ہوگا: برطانوی ڈاکٹر


INP/Monitoring Desk January 06, 2014
برائے فروخت کا بورڈ لگ گیا، مشرف ذہنی دبائو میں ہیں، پرفضا مقام پر بھجوانا ہوگا: برطانوی ڈاکٹر۔ فوٹو: فائل

پرویز مشرف نے لندن میں اپنا فلیٹ فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایجویئر روڈ پر واقع اس فلیٹ پر برائے فروخت کا بورڈ لگا دیا گیا ہے۔ پرویز مشرف نے یہ فلیٹ 13 لاکھ 65 ہزار پائونڈ میں خریدا تھا اور وہ اسے30 لاکھ پائونڈ میں فروخت کرنا چاہتے ہیں۔ صہبا مشرف اپنا فلیٹ پہلے ہی چار لاکھ پائونڈ میں فروخت کر چکی ہیں۔

 photo 13_zps32248cde.jpg

دوسری جانب برطانوی ڈاکٹرز نے آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹرز کی طرف سے بھجوائی گئیں رپورٹس کی روشنی میں سابق صدر مشرف کو سخت ذہنی دبائو اور انتشار کا شکار قرار دیتے ہوئے ان کو پر فضا مقام پر منتقل کرنے کی تجویز کردی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں