- بشام خود کش حملہ؛ پاکستان سیکیورٹی بڑھائے اور سیکیورٹی رسک مکمل ختم کرے، چین
- عمران خان کا پیغام پوری طرح نہیں پہنچایا جا رہا، پی ٹی آئی اجلاس میں قانونی ٹیم پر تنقید
- جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وزیرخزانہ
- کراچی ایئرپورٹ سے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافر گرفتار
- ججوں کے خط کا معاملہ، سنی اتحاد کونسل کا قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرانے کا فیصلہ
- ضلع بدین کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق
- غیرمتعلقہ پاسپورٹ برآمد ہونے پر پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس کینیڈا میں گرفتار
- اگلے ماہ مہنگائی کی شرح کم ہو کر 21 سے 22 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان
- اقتصادی بحالی اور معاشی نمو کے لیے مشاورتی تھنک ٹینک کا قیام
- اے ڈی ایچ ڈی کی دوا قلبی صحت کے لیے نقصان دہ قرار
- آصفہ بھٹو زرداری بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب
- پشاور: 32 سال قبل جرگے میں فائرنگ سے نو افراد کا قتل؛ مجرم کو 9 بار عمر قید کا حکم
- امیرِ طالبان کا خواتین کو سرعام سنگسار اور کوڑے مارنے کا اعلان
- ماحول میں تحلیل ہوکر ختم ہوجانے والی پلاسٹک کی نئی قسم
- کم وقت میں ایک لیٹر لیمو کا رس پی کر انوکھے ریکارڈ کی کوشش
- شام؛ ایئرپورٹ کے نزدیک اسرائیل کے فضائی حملوں میں 42 افراد جاں بحق
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مضبوط
- پی ٹی آئی قانونی ٹیم کا چیف جسٹس اور جسٹس عامر فاروق سے استعفی کا مطالبہ
- اہم چیلنجز کا سامنا کرنے کیلیے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، جوبائیڈن کا وزیراعظم کو خط
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا
پوجا بھٹ نے کراچی کے ’کھانوں‘ کو بھارتی کھانوں سے بہترین قرار دیدیا
ممبئی: بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ نے کراچی کے ’کھانوں‘ کو پورے جنوبی ایشیا میں بہترین قرار دیدیا۔
بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ متعدد بار پاکستان آچکی ہیں اور ان کا زیادہ تر وقت لاہور میں گزرتا ہے لیکن کبھی کبھار اداکارہ کراچی میں اپنے دوستوں کے گھر بھی رک جاتی ہیں، بالخصوص علی عظمت سے تو پوجا بھٹ کی خاص دوستی ہے اور جب بھی پاکستان آتی ہیں تو علی عظمت سے ضرور ملاقات ہوتی ہے۔
بھارتی اداکارہ ویسے تو دنیا بھر میں گھومتی رہتی ہیں تاہم انہیں کراچی کے کھانے اس قدر پسند آئے کہ انہوں نے کراچی کے کھانوں کو پورے جنوبی ایشیا میں بہترین قرار دے دیا۔
مائیکرو بلاگننگ سائٹ ٹوئٹر پر پوجا بھٹ کے ایک مداح نے لکھا کہ بغیر کسی تنازع کہ یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ کراچی کھانوں کے معاملے میں پورے پاکستان کا چیمپیئن ہے لہذا اس پر بحث نہ کی جائے، اس بات پر پروڈیوسر فیصل رفیع نے کہا کہ کراچی کے کھانے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پورے جنوبی ایشیا میں لاجواب ہیں۔
فیصل رفیع کی اس بات پر بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ نے فوراً جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی اس بات سے اتفاق کرتی ہوں کہ پورے جنوبی ایشیا میں کراچی کے کھانے بہترین ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔