متحدہ رابطہ کمیٹی کے ارکان کی ایاز پلیجو سے ملاقات ہڑتال کی کال واپس لے لی

متحدہ کے وفد سے ملاقات کے بعد آج کی ہڑتال کی کال واپس لیتے ہیں، ایاز لطیف پلیجو


Monitoring Desk January 06, 2014
متحدہ کے وفد سے ملاقات کے بعد آج کی ہڑتال کی کال واپس لیتے ہیں، ایاز لطیف پلیجو۔ فوٹو: فائل

MULTAN: متحدہ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے رات گئے عوامی تحریک کے رہنما ایاز لطیف پلیجو سے ملاقات کی۔

وفد میں کنور نوید جمیل ، وسیم اختر اور زبیر احمد خان شامل تھے ارباب غلام رحیم بھی ہمراہ تھے۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نیایاز پلیجو کو الطاف حسین کا پیغام پہنچایا۔ ملاقات میں ن لیگ نے اہم کردار ادا کیا۔ ایاز پلیجو نے کہا کہ میں متحدہ کے وفدکا خیرمقدم کرتا ہوں۔سندھ کی وحدت کو دیگر چھوٹے مسائل سے الگ رکھا جائے۔ ہم لڑائی میں الجھے ہوئے ہیں۔ متحدہ کے رہنما وسیم اختر نے کہا کہ ہمارے ساتھ کوئی زیادتی کرے گا تو آپ ہمارا ساتھ دیں گے۔ اس موقع پر ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ متحدہ کے وفد سے ملاقات کے بعد آج کی ہڑتال کی کال واپس لیتے ہیں کیونکہ ہم سب کا اس بات پر اتفاق ہے کہ سندھ متحد ہے اور ہم سب سندھ ماں کے بچے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں