بلامقابلہ سینیٹ الیکشن پرویزالٰہی کا مرکزی کردار

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بطور مصالحت کار اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا


میاں اسلم February 26, 2021
فوٹو : فائل

سینیٹ کیلیے پنجاب کی تمام11نشستوں پر امیدواروں کے بلامقابلہ کے انتخاب میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

یوں وہ حکومت اور اپوزیشن دونوں کیلیے بیک وقت پسندیدہ بن گئے ہیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے اضافی امیدوار وں کے کاغذات نامزدگی واپس کراکر وزیر اعظم عمران خان اوروزیر اعلی عثمان بزدار کے لیے بڑا ریلیف فراہم کردیا ہے، پنجاب کی سیٹوں پر امیدواروں کی بلامقابلہ کامیابی کے بعد اب تمام تر توجہ وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور یوسف رضا گیلانی کے درمیان مقابلے پر مرکوز ہوگئی ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بطور مصالحت کار اپنی صلاحیتوں کا لوہا بھی منوا لیا ہے ۔

انہوں نے ایک جانب وزیر اعظم عمران خان کو اعتماد میں لیکر تمام معاملات اپنے ہاتھ میں لئے تو دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری کو فون کرکے پیپلز پارٹی کے امیدوار کے کاغذات نامزدگی واپس کروائے ۔چوہدری پرویز الہی کے لئے سب سے بڑا امتحان مسلم لیگ (ن) کے اضافی امیدواروں کے کاغذآت نامزدگی واپس کروانا تھا جس کے لیے خواجہ سعد رفیق کو اعتماد میں لیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں