PTI جانتی ہے ری پولنگ ہوئی تو جیتنا مشکل ہے، تجزیہ کار

مانیٹرنگ ڈیسک  جمعـء 26 فروری 2021
ایاز خان، فیصل حسین، شکیل انجم، طاہر اشرفی، محمد الیاس، عامر الیاس رانا، ’ایکسپرٹس‘ میں گفتگو

ایاز خان، فیصل حسین، شکیل انجم، طاہر اشرفی، محمد الیاس، عامر الیاس رانا، ’ایکسپرٹس‘ میں گفتگو

 لاہور: روزنامہ ایکسپریس کے گروپ ایڈیٹر ایازخان نے کہا کہ پی ٹی آئی کوپتا ہے کہ اگرری پول ہواتوہماراجیتنامشکل ہے، الیکشن کمیشن نے اپنی رٹ قائم کی ہے اورادارے اگراسی طرح اپنی رٹ قائم کریں گے توملک کے حالات بہتر ہو جائیں گے۔

ایکسپریس نیوز  کے  پروگرام ’’ایکسپرٹس‘‘ میں میزبان دعا جمیل سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پورے حلقے میں ری پول ہوگاتومینج کرنابہت مشکل ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے جوانتظامیہ کے حوالے سے فیصلے کیے ہیںوہ قابل تحسین ہیں ،سرکاری ملازموں کویہ سمجھناچاہیے کہ وہ ریاست کے ملازم ہیں کسی کے ذاتی ملازم نہیں ہیں۔

بہت اطمینان کی بات ہے کہ الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ اس ملک میں الیکشن کمیشن بھی شاید آزادہونے جارہا ہے۔  عامرالیاس رانانے کہا کہ اس وقت حکومت کیلیے جائے رفتن نہ پائے ماندن والامعاملہ ہے اگروہ مانتے ہیں توبھی مرتے ہیں اورنہیں مانتے توبھی مرتے ہیں۔ پاکستان کے سیاسی نظام کیلیے ری پول ضروری تھا، اس فیصلے سے ہرافسرکویہ سمجھ آجائے گی کہ اگر میں نے اس قسم کی حرکت کی تواسکا نتیجہ یہ نکلے گا اورامیدوارکوسمجھ آجائے گی کہ میں نے کروڑوں روپیہ لگایا ہے اورالیکشن بھی گیا اور کریڈیبلٹی بھی گئی ۔

حافظ طاہرمحمود اشرفی نے کہاکہ جوآدمی آج کے دور میںالیکشن لڑتاہے اس کادس پندرہ بیس کروڑروپیہ آرام سے لگ جاتاہے چیف الیکشن کمشنرصاحب اس ضابطے پر بھی عمل کروائیں۔ شکیل انجم نے کہاکہ حکومت گھبرائی ہوئی ہے کیونکہ اسے پتا ہے کہ اس نے کیا حربے استعمال کیے ہیں اورلوگوں کواورانتظامیہ کوکیسے مینج  کیاہے۔

حکومت کوچاہے کہ سیاسی بصیرت کامظاہرہ کرے ۔  محمدالیاس نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنرنے بہت اچھافیصلہ کیاہے اگرچودہ یاستائیس پرپولنگ کرواتے توکوئی نہ کوئی مسئلہ پیداہوجاناتھا، چوہدری پرویز الہٰی نے پنجاب میںبہت اچھاکیاکہ برابرکے امیدوار منتخب کروا دیے اورجوپنجاب میں منڈی لگنی تھی وہ اب نہیں لگ سکے گی۔ فیصل حسین نے کہا کہ تواتر کے ساتھ ایسے معاملات سامنے آئے ہیں کہ وہ ادارے شاید اب عمران خان کے ساتھ نہیں ہیں اورانھوں نے خودکوغیرجانب داررکھنے کافیصلہ کیا ہے،  اداروںنے بہت کوشش کی کہ اس حکومت کوکامیاب بنایاجائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔