- نائیجیریا کی خاتون کا طویل انٹرویو میراتھون کا ریکارڈ
- دنیا کی نصف آبادی کو مچھروں سے پھیلنے والی وباء کا خطرہ
- واٹس ایپ کا اِن ایپ ڈائلر فیچر پر کام جاری
- عامر جمال کا ورکشائر کے ساتھ معاہدہ، ٹی20 بلاسٹ بھی کھیلیں گے
- پٹرولیم سیلرز ایسوسی ایشن نے پمپس بند کرنیکی دھمکی دیدی
- سیلز سسٹم تنصیب میں تاخیر پر ان پُٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ میں کمی
- نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیر خزانہ
- 2023 میں پاکستان کو 2.35 ارب ڈالر فراہم کیے، ایشیائی بینک
- بجلی مزید 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
- روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس، مارچ تک ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر ریکارڈ
- پٹرول، ڈیزل سستا ہونے کا امکان
- اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
- غزوۂ احد ایک معرکۂ عظیم
- موت کو سمجھے ہےغافل اختتامِ زندگی۔۔۔ !
- کراچی میں مرکزی مویشی منڈی کب اور کہاں سجے گی؟
- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی20 سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
غیر قانونی بھرتیوں پر سابق اسپیشل ایجوکیشن سیکریٹری سندھ اور پی ایس گرفتار
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں 294 افراد کی غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں سابق سیکریٹری نور محمد لغاری سمیت 8 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردیں۔
جسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے اسپیشل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں 294 افراد کی غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے سابق سیکریٹری نور محمد لغاری سمیت 8 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردیں۔
ملزمان میں پی ایس سیکریٹری محمد علی، ناز پروین، محمد علی شاہ، ڈاکٹر کیشور کمار، مشتاق احمد خالد سلیمان اور عبدالرحمان شامل ہیں۔ ضمانت مسترد ہونے پر نیب نے سندھ ہائیکورٹ کے باہر سے کارروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں سابق اسپیشل ایجوکیشن سیکریٹری نور محمد لغاری اور ڈاکٹر کیشور کمار شامل ہیں۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔ نیب کے مطابق ملزمان نے 2012 سے 2015 کے درمیان کراچی، حیدرآباد اور سکھر ریجن میں غیر قانونی بھرتیاں کیں اور قومی خزانے کا کروڑوں کا نقصان پہنچایا۔ ٹیسٹ میں تمام امیداوروں کو 90، 90 مارکس دیئے گئے۔ سابق سیکریٹری کے پی ایس نے اپنی اہلیہ کو عربی ٹیچر کی نوکری بھی دلوائی۔ ملزمان کیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنس زیر سماعت ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔