ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان اور صہیب مقصود کی نصف سنچریاں
پی ایس ایل 6 کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ 6 کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی، ملتان کی ٹیم نے لاہور کا 158 رنز کا ہدف 16.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔
لاہور قلندرز کے 158 رنز کے تعاقب میں ملتان کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد رضوان اور کرس لن نے کیا تاہم کرس لن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جب کہ ون ڈاؤن آنے والے جیمس وینس بھی صرف 5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
کپتان ملتان سلطانز محمد رضوان نے ایک بار پھر جارحانہ اور ذمہ دارانہ اننگز کا مظاہرہ کرتے ہوئے صہیب مقصود کے ساتھ 110 رنز کی شراکت بنائی جس کے بعد محمد رضوان 76 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ صہیب مقصود وکٹ پر ڈٹے رہے اور صرف 41 گیندوں پر 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس کی بدولت ملتان کی ٹیم نے 158 رنز کا ہدف 16.2اوورز میں حاصل کرلیا۔
اس سے قبل ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو سہیل خان، شاہنواز اور کارلوس بریتھ ویٹ نے پاور پلے میں نپی تلی بولنگ کی جس کے بدولت لاہور قلندرز دو وکٹ گنواکر صرف 25 رنز بناسکی۔
فخرزمان 9 رنز بنانے کے بعد شاہنواز دھنی کا شکار بنے اور کپتان سہیل اختر کی وکٹ 7 رنز پر کارلوس بریتھ ویٹ کے حصے میں آئی تاہم اپنے کیریئر کی بہترین فارم میں دکھائی دینے والے محمد حفیظ نے اپنا جارحانہ انداز جاری رکھا اور 26 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی۔
پی ایس ایل 6 میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے جوئے ڈین لی نے بھی ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے بعد ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا تاہم وہ 31 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے اور بین ڈنگ صرف ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔