قصور میں سنگدل بیٹے نے 200 روپے نہ ملنے پر باپ کو قتل کردیا

ملزم افضل کو آلہ قتل سمیت پہلے ہی گرفتار کر رکھا ہے اور اب اس پر قتل کی دفعہ لگے گی، تھانہ صدر پولیس


ویب ڈیسک February 26, 2021
ملزم افضل نے چند روز قبل والد امیرعلی کے سر پر ڈنڈوں سے وار کیے، پولیس حکام۔ فوٹو:فائل

نواحی روسہ ٹبہ چونیاں میں سنگدل بیٹے نے 200 روپے نہ ملنے پر ڈنڈوں کے وار سے باپ کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق قصور کے علاقے نواحی روسہ ٹبہ چونیاں میں سنگدل بیٹے نے صرف 200 روپے نہ ملنے پر ڈنڈوں کے وار سے باپ کو قتل کردیا، واقعے کا مقدمہ دوسرے بیٹے کی مدعیت میں تھانہ صدر پولیس میں درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم افضل نے چند روز قبل والد امیرعلی کے سر پر ڈنڈوں سے وار کیے، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا، اور اسے مضروب حالت میں لاہور اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے امیرعلی جان کی بازی ہار گیا۔

ایس ایچ او تھانہ صدر نے بتایا کہ ورثاء مقتول کا پوسٹ مارٹم کروائے بغیر ہی تدفین کرنا چاہتے تھے، تاہم امیر علی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل اسپتال چونیاں منتقل کردیا گیا ہے، قتل کے خلاف پہلا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں درج ہے، پولیس نے آلہ قتل سمیت ملزم افضل کو پہلے ہی گرفتار کر رکھا ہے اور اب ملزم پر قتل کی دفعہ لگے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں