عمران خان کی درخواست پر سری لنکن حکومت نے مسلمانوں کا بڑا مطالبہ تسلیم کرلیا

وزیراعظم عمران خان کا سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پکشے سے اظہار تشکر


ویب ڈیسک February 26, 2021
وزیراعظم عمران خان کا سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پکشے سے اظہار تشکر

وزیراعظم عمران خان کے دورے کے بعد سری لنکا کی حکومت نے کورونا سے جاں بحق مسلمانوں کی میتوں کی تدفین کی اجازت دے دی۔

عمران خان نے سری لنکن قیادت سے اس بارے میں بات کی تھی جس کے بعد سری لنکا کی حکومت نے کورونا وائرس سے جاں بحق مسلمانوں کی لاشوں کو جلانے کے حکم کو ختم کرکے انہیں اسلامی طریقہ کار کے مطابق تدفین کی اجازت دے دی۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پکشے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں سری لنکن حکومت کی جانب سے کورونا (COVID-19) سے انتقال کر جانے والوں کی تدفین کی اجازت کے سرکاری فرمان (آفیشیل نوٹیفکیشن) کے اجراء کا خیر مقدم کرتا ہوں اور اس پر سری لنکن قیادت کا شکر گزار ہوں۔



ادھر سری لنکن مسلمانوں نے بھی وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ پہلے سری لنکا میں کورونا وائرس سے ہلاک مریضوں کی لاشوں کو جلانے کا قانون نافذ تھا جس کے خلاف مقامی مسلمانوں نے کافی احتجاج کیا تھا۔ اس متنازع قانون پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی شدید تنقید کی تھی تاہم سری لنکن حکام کی خام خیالی تھی کہ مریضوں کی لاشوں سے بھی کورونا پھیل سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |