بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس رواں ہفتے متوقع

سندھ میں18اورپنجاب میں30جنوری کوہونے والے مجوزہ انتخابات کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کاتفصیلی جائزہ لیاجائے گا،ذرائع


INP January 06, 2014
سندھ میں18 اورپنجاب میں30جنوری کوہونے والے مجوزہ انتخابات کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کاتفصیلی جائزہ لیاجائے گا،ذرائع. فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن کابلدیاتی انتخابات کے حتمی فیصلہ کیلیے اہم اجلاس رواں ہفتے متوقع ہے۔

اجلاس میں قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی کی پنجاب اورسندھ کوبلدیاتی انتخابات کے التواکیلیے سپریم کورٹ جانے کی ہدایت سمیت سندھ میں18 اورپنجاب میں30جنوری کومجوزہ انتخابات کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کا تفصیل سے جائزہ لیاجائے گا۔

 photo 6_zpsd85b3013.jpg

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ اورپنجاب کو انتخابات کے التواکیلیے سپریم کورٹ میں جانے کا فیصلہ کیاجائے گاکہ کیادونوں صوبے سپریم کورٹ میں جائیں یاالیکشن کمیشن خود بھی سپریم کورٹ میں پیش ہوکرعدالت کوبتائے کہ پرنٹنگ پریسوں کی طرف سے مقررہ تاریخوں پربلدیاتی انتخابات کیلیے بیلٹ پیپرزچھاپنے سے انکارکے بعدپنجاب میں30جنوری اور سندھ میں18جنوری کوبلدیاتی انتخابات ہوناقطعی طور پر ناممکن ہیں،اجلاس میں سپریم کورٹ کی طرف سے ازخود انتخابی شیڈول میں کوئی بڑی تبدیلی کے بغیرصرف پولنگ کی تاریخوں میں تبدیلی کافیصلہ کیا جائے یاالیکشن کمیشن کو انتخابات کے انعقاد میں جن مشکلات کاسامناہے ان کو مد نظر رکھتے ہوئے بلدیاتی انتخابات غیرمعینہ مدت کیلیے ملتوی کردیے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں