بہن کی پسند کی شادی کا بدلہ لینے کیلیے بھائی نے بہنوئی کی بہن کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

پولیس نے حیدرآباد میں کارروائی کرتے ہوئے مغویہ کو بحفاظت بازیاب اور ملزم منان کو گرفتار کرلیا


ویب ڈیسک February 26, 2021
ملزم نے انتقام لینے کی غرض سے یہ قدم اٹھایا، پولیس۔فوٹو:فائل

ملزم کی بہن اور مغویہ کے بھائی نے پسند کی شادی کی تھی ، ملزم نے انتقام لینے کی غرض سے یہ قدم اٹھایا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ ایس پی عابد قائم خانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اورنگی ٹائون تھانے میں 16 سالہ لڑکی کے اغوا کا مقدمہ الزام نمبر 168/2021 درج کرایا گیا، پولیس نے جب تحقیقات کا آغاز کیا تو معلوم ہوا کہ لڑکی کو شہر سے باہر لے جایا جاچکا ہے، جس پر پولیس نے حیدرآباد میں کارروائی کرتے ہوئے مغویہ کو بحفاظت بازیاب کرالیا اور ملزم منان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس پی عابد قائم خانی نے بتایا کہ ملزم منان نے ابتدائی تفتیش میں پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس کی بہن نے ایک لڑکے سے پسند کی شادی کی تھی جس پر وہ آگ بگولہ ہوگیا تھا، اس سے قبل اس نے اپنی بہن اور زبردستی بننے والے بہنوئی کو سمجھایا تھا لیکن دونوں نہیں مانے، طیش میں آکر اس نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے بہنوئی کی بہن کو اغوا کیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا، جب کہ اس کے ساتھ زیادتی بھی کی۔ ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزم اور مغویہ کا طبی معائنہ کرایا جارہا ہے جبکہ مزید تحقیقات کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں