جمہوریہ چیک کے چڑیا گھر میں 2 شیروں اور گوریلا میں کورونا کی تصدیق
شیروں میں شدید کھانسی اور گوریلا میں بھوک کی کمی کے باعث کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تھا
جمہوریہ چیک کے ''چڑیا گھر پراگ'' میں ایک گوریلا اور 2 شیروں میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد شیروں کو کھانسی اور گوریلا کو کھانسی کا سامنا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جمہوریہ چیک کا معروف چڑیا گھر کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہریوں کے لیے بند ہے تاہم عملہ جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے موجود ہے اور شاید عملے کے کسی ایک رکن سے مہلک وائرس جانوروں میں بھی منتقل ہوگیا۔
پراگ چڑیا گھر کے ڈائریکٹر میروسلاو بوبیک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر لکھا کہ شیر جیموان اور سوچی میں علامتیں ظاہر ہوئی تھیں جس پر کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تھا جو مثبت آیا تھا۔
یہ خبر پڑھیں : چڑیا گھر کے 4 شیروں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق
ڈائریکٹر میروسلاو بوبیک نے مزید بتایا کہ اسی طرح ایک نر گوریلا ''رچرڈ'' کو بھوک کمی کا سامنا تھا تاہم کوئی اور علامت ظاہر نہیں ہوئی تھی، اس کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔ شیروں میں کھانسی کی کیفیت میں اضافہ ہوا ہے۔
چڑیا گھر پراگ کے ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ عملے سے جانوروں میں کورونا پھیلنے کے واقعات کے بعد چڑیا گھر میں موجود دیگر جانوروں کا بھی ٹیسٹ کرایا جائے گا۔
یہ خبر بھی پڑھیں : امریکا کے چڑیا گھر میں 8 گوریلاز بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا کے سان ڈیاگو چڑیا گھر کے سفاری پارک میں ایک ساتھ رہنے والے 8 گوریلوں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور ایسے واقعات دنیا کے دیگر حصوں میں بھی پیش آچکے ہیں۔