لیڈی گاگا نے اپنے 2 مغوی کتوں کی بازیابی پر 8 کروڑ روپے انعام رکھ دیا

لیڈی گاگا کے نایاب و قیمتی کتوں میں سے ایک اغوا کاروں کے چنگل سے آزاد ہوکر واپس آگئی تاہم دو اب بھی لاپتہ ہیں

لیڈی گاگا کے کتوں کی حفاظت کرنے والے ملازم کو گولی مار کر کتے اغوا کرلیے گئے، فوٹو: فائل

عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کے ملازم پر فائرنگ کرکے نامعلوم مسلح افراد اُن کے تین قیمتی کتوں کو اغوا کرکے فرار ہوگئے تاہم ان میں سے کتیا اغوا کاروں کے چنگل سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لیڈی گاگا شوٹنگ میں مصروف تھیں اور اس دوران ان کے تین کتوں کی دیکھ بھال پر مامور ملازم کتوں کو سیر کرانے نکلتا ہے تاہم راستے میں دو افراد نے ملازم پر فائرنگ کردی اور کتوں کو لے کر فرار ہوگئے۔


لیڈی گاگا کا ملازم خوش قسمتی سے بچ گیا تاہم زخمی حالت میں زیر علاج ہے، اس دوران لیڈی گاگا کی فرانسیسی کتیا کسی طرح اغوا کاروں کے چنگل سے آزاد ہوکر واپس آگئی تاہم گلوکارہ اپنے دوکتوں کی گمشدگی پر غمگین ہیں۔

لیڈی گاگا نے کوجی اور گوستاو نامی اپنے کتوں کی بازیابی کے لیے بھاری انعامی رقم کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی کتوں کو واپس لاتا ہے اسے 5 لاکھ ڈالر انعام دیا جائے گا جو پاکستانی 8 کروڑ روپے بنتے ہیں۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی ہے جس میں ملزمان کو لیڈی گاگا کے ملازم پر حملہ کرتے اور کتوں کو اغوا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ حملہ آوروں کی عمریں 20 سے 24 سال کے درمیان ہیں۔
Load Next Story