روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 25پیسے جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 30 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی


Business Reporter February 26, 2021
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 25پیسے جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 30 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ فوٹو : فائل

اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 30 پیسے سستا ہوگیا جب کہ یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر بھی گراوٹ کا شکار رہی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 25پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید158.35روپے سے گھٹ کر158.10روپے اور قیمت فروخت158.40روپے سے گھٹ کر158.20روپے ہوگئی۔

مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں 30پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید158.30روپے سے گھٹ کر158روپے اور قیمت فروخت158.60روپے سے گھٹ کر158.30روپے پر آگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید2.30روپے کی نمایاں کمی سے 192.30روپے سے گھٹ کر190روپے اور قیمت فروخت193.50روپے سے گھٹ کر 191.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید4.10روپے کی کمی سے 222.60 روپے سے گھٹ کر 218.50 روپے اور قیمت فروخت224روپے سے گھٹ کر 220.50 روپے ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں