پیٹرولیم نرخوں میں اضافے پر چیئرمین اوگرا سے جواب طلب

بتایا جائے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کس بنیاد پر کیا جاتا ہے؟ سندھ ہائی کورٹ


کورٹ رپورٹر February 26, 2021
وزرات خزانہ کا جواب آچکا، ان کا کہنا ہے کہ قیتمیں اوگرا طے کرتا ہے، ڈپٹی اٹارنی جنرل ۔ فوٹو : فائل

لاہور: سندھ ہائی کورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے متعلق درخواست پر چیئرمین اوگرا سے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس امجد علی سہتو پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو پاسبان کی پیٹرولیم مصنوعات کی نرخ میں اضافے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

پاسبان کے وکیل عرفان عزیز ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا کہ وفاقی اداروں سے پوچھا جائے قیمتوں میں کس طرح اضافہ کیا جا رہا ہے؟ غیر قانونی طریقے سے بڑھائی گئی قیمتوں کو واپس لیا جائے، بار بار قیمتیں بڑھ رہی ہیں جن کا کوئی جواز نہیں۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے مؤقف دیا کہ وزرات خزانہ کا جواب آچکا، ان کا کہنا ہے کہ قیتمیں اوگرا طے کرتا ہے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل کے اس جواب پر عدالت نے چیئرمین اوگرا سے جواب طلب کرلیا اور ریمارکس دیئے کہ بتایا جائے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کس بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |