پیٹرولیم نرخوں میں اضافے پر چیئرمین اوگرا سے جواب طلب
بتایا جائے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کس بنیاد پر کیا جاتا ہے؟ سندھ ہائی کورٹ
لاہور:
سندھ ہائی کورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے متعلق درخواست پر چیئرمین اوگرا سے جواب طلب کرلیا۔
جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس امجد علی سہتو پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو پاسبان کی پیٹرولیم مصنوعات کی نرخ میں اضافے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
پاسبان کے وکیل عرفان عزیز ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا کہ وفاقی اداروں سے پوچھا جائے قیمتوں میں کس طرح اضافہ کیا جا رہا ہے؟ غیر قانونی طریقے سے بڑھائی گئی قیمتوں کو واپس لیا جائے، بار بار قیمتیں بڑھ رہی ہیں جن کا کوئی جواز نہیں۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے مؤقف دیا کہ وزرات خزانہ کا جواب آچکا، ان کا کہنا ہے کہ قیتمیں اوگرا طے کرتا ہے۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل کے اس جواب پر عدالت نے چیئرمین اوگرا سے جواب طلب کرلیا اور ریمارکس دیئے کہ بتایا جائے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کس بنیاد پر کیا جاتا ہے۔