چترال میں نایاب نسل کا برفانی چیتا پہاڑ سے گر کر زخمی ہوگیا

سنو لیپرڈ کو مقامی لوگوں نے محکمہ جنگلی حیات کے حوالے کر دیا، وٹرنری اسپتال منتقل


احتشام خان February 26, 2021
سنو لیپرڈ کو مقامی لوگوں نے محکمہ جنگلی حیات کے حوالے کر دیا، وٹرنری اسپتال منتقل ۔ فوٹو : ایکسپریس

لاہور: خیبر پختون خوا کے ضلع چترال میں قیمتی اور نایاب نسل کا برفانی چیتا پہاڑ سے گر کر شدید زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحصیل لٹکوہ میں صبح کے وقت مقامی لوگوں کو برف کے پہاڑوں میں سنو لیپرڈ زخمی حالت میں ملا جس پر محکمہ جنگلی حیات کی ٹیموں کو چیتے کے زخمی ہونے کی اطلاع دی گئی۔ راستہ دشوار گزار ہونے کے سبب برفانی چیتے کو پہاڑ ی علاقے سے چترال کے وٹرنری ہسپتال منتقل کیا گیا۔



ڈاکٹروں کے مطابق اونچے پہاڑ سے پھلسن کے باعث سنو لیپرڈ کئی فٹ نیچے آگرا جس سے اس کی ریڑھ کی ہڈی کو چوٹ لگی۔ برفانی چیتا چلنے پھرنے سے قاصر ہے تاہم اس کا علاج جاری ہے۔



محکمہ جنگلی حیات چترال کی ٹیم کے مطابق چیتے کی حالت بہتر ہونے پر ہی فیصلہ کیا جائے گا کہ اسے کہاں منتقل کرنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں