اب بھی امید ہے کہ متحدہ پی پی ملکرکام کرینگے رحمن ملک
ملک کی بہتری کیلیے ن لیگ کو وقت دیناہوگا، ذوالفقارمرزا میرے بھائی اور دوست ہیں, رحمن ملک
سابق وفاقی وزیرداخلہ اور پیپلزپارٹی کے رہنماسینیٹررحمٰن ملک نے کہاہے کہ مستقبل میں پیپلزپارٹی اورایم کیوایم ایک ساتھ چل سکتے ہیں امیدکادامن ہاتھ سے نہیں چھوڑناچاہیے۔
ظالمان(طالبان )اور دہشت گردوں کیخلاف ساری قوتوں کویکجاہوکرلڑناہوگا،ن لیگ کو ملک کی بہتری کیلیے وقت دیناچاہیے، سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذولفقار مرزا میرے بھائی اوردوست ہیں،ہم ساتھ مل کر کام کریںگے۔ کراچی ایئرپورٹ پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ انسان کوکسی بھی معاملے پرامید کا دامن ہاتھ نہیں چھوڑناچاہیے ہراچھے کام کی امیدرکھنی چاہیے، ایم کیوایم کے ساتھ کام کرنے کی امیدابھی ٹوٹی نہیں،مستقبل میں ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی ساتھ چل سکتے۔
انھوں نے کہا کہ یہ وقت سیاست کرنے کانہیں بلکہ ملک کوساتھ لیکرچلنے کاہے،مسلم لیگ (ن)کوابھی حکومت میں آئے سال بھی نہیں ہوا ہے شیرکو ابھی وقت دیناچاہیے،امیدکی جائے شیرملک کی خدمت کرے، ماضی میں سابق صدر مشرف نے نوازشریف کوملک سے باہربھیجا تھااب مشرف قیدمیں ہیں تونواز شریف بھی انھیں باہر بھیج سکتے ہیں اب دیکھتے ہیںکہ اس معاملے پرکیاہوتاہے۔