زیادہ چھکے پاکستانی بیٹسمینوں میں محمد حفیظ تیسرے نمبر پر آگئے

شعیب ملک نے سب سے زیادہ309 اورشاہد آفریدی نے 252 چھکے لگائے ہیں۔


Sports Desk February 27, 2021
شعیب ملک نے سب سے زیادہ309 اورشاہد آفریدی نے 252 چھکے لگائے ہیں۔ فوٹو: پی ایس ایل

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں زیادہ چھکے لگانے والے پاکستانی بیٹسمینوں میں محمد حفیظ تیسرے نمبر پر آگئے۔

لاہور قلندرز کے اسٹار کرکٹر نے ملتان سلطانز سے میچ میں 5گیندوں کو فضائی روٹ سے باؤنڈری کے پار پھینکا، یوں انھوں نے اپنے چھکوں کی مجموعی تعداد 225 کرتے ہوئے کامران اکمل (222) کو پیچھے چھوڑ دیا۔

شعیب ملک نے سب سے زیادہ309 اورشاہد آفریدی نے 252 چھکے لگائے ہیں، محمد حفیظ اور کامران اکمل کے بعد عمر اکمل (215) اور آصف علی (213) کے نام پانچویں اور چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں