پیداواری بجلی پر اختیارخلاف آئین نہیں وزیر اعلیٰ پختونخوا

خطوط کے جواب کا انتظار ہے، مرکز سے اچھی توقع رکھتے ہیں، پرویز خٹک


Express Desk January 06, 2014
ماضی اور موجودہ حکمرانوں کے احتسا ب کیلیے کمیشن بنایا جائے گا،پشاور میں گفتگو۔ فوٹو: فائل

خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے کہا ہے کہ پختونخوا میں بجلی کی پیداوار اور ضرورت میں زمین آسمان کا فرق ہے جس کا اختیار اگر صوبے کو مل جائے تو نہ صرف آئین اور صوبائی خودمختاری کے تقاضے پورے ہوںگے بلکہ یہ صوبے کی ترقی اور قومی یکجہتی کے فروغ میں سنگ میل قدم ثابت ہو گا۔

اس مقصد کیلیے وہ وزیراعظم اور وزیر پانی و بجلی کو خطوط بھی لکھ چکے ہیں جن کے جواب کا انتظار ہے اور ہم مرکز سے اچھی توقع رکھتے ہیں۔ وہ اتوارکو رکن صوبائی اسمبلی محمود جان کی قیادت میں آنے والے خدمتگار قومی جرگے کے وفد سے گفتگو کررہے تھے۔ جس نے علاقے کے بعض مسائل سے انھیں آگاہ کیا جن میں سرفہرست ورسک ڈیم کے متاثرین کے بجلی بلوں کے بقایاجات کامسئلہ تھا۔

 photo 18_zpsbc3bbdcf.jpg

وزیراعلیٰ پختونخوانے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت آزاداور خودمختار احتساب کمیشن قائم کر رہی ہے، احتساب کمیشن ماضی کے حکمرانوں کے علاوہ حکومت وقت کے وزیر اعلیٰ اور وزراسمیت بڑے سے بڑے افسر کا احتساب کر سکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں