گوگل کا پاکستان میں یو ٹیوب کا لوکل ورژن کھولنے پر اتفاق

لوکل ورژن کھلنے کی صورت میں یو ٹیوب پر قابل اعتراض مواد کو گوگل انتظامیہ متعلقہ لنک سے بلاک کردے گی.


آن لائن January 06, 2014
لوکل ورژن کھلنے کی صورت میں یو ٹیوب پر قابل اعتراض مواد کو گوگل انتظامیہ متعلقہ لنک سے بلاک کردے گی. فوٹو: فائل

انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل انتظامیہ پاکستان میں یوٹیوب کا لوکل ورژن کھولنے پر متفق ہوگئی ہے جس کے بعد اگلے چند ماہ میں ملک میں یوٹیوب کے کھلنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

پی ٹی اے ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پی ٹی اے اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ایک آرڈیننس پر کام کررہی ہیں جس کے ذریعے گوگل انتظامیہ کو یو ٹیوب کا لوکل ورژن کھولنے پر قانونی مدد اور تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ لوکل ورژن کھلنے کی صورت میں یو ٹیوب پر قابل اعتراض مواد کو گوگل انتظامیہ متعلقہ لنک سے بلاک کردے گی اور یوٹیوب مکمل طور پر بند نہیں ہوگی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اس ضمن میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ایک کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے جو دیگر مسلم ممالک میں یو ٹیوب کے ماڈل کا جائزہ لے گی اور اپنی سفارشات حکومت کو پیش کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں