کامیاب آپریشن رد الفساد پاکستان آج زیادہ مضبوط اور محفوظ افواج کو خراج تحسین ایکسپریس فورم

آج ہمارے پارک آباد،یہ آپریشن ردالفساد کے ہی ثمرات ہیں، کورونا کے باوجود معیشت بہتری کی طرف جا رہی،مولانا طاہر اشرفی


ایکسپریس فورم میں طاہر محمود اشرفی، مسرت چیمہ، جنرل (ر) غلام مصطفیٰ شریک گفتگو ہیں۔ فوٹو: فائل

LAHORE : آپریشن ردالفساد کی کامیابی سے ملک درست سمت میں جا رہا، آج کا پاکستان پہلے سے زیادہ مضبوط اور محفوظ ہے جس پر افواج پاکستان خراج تحسین کی مستحق ہیں۔

گزشتہ 4 برسوں میں افواج پاکستان اور سیکیورٹی اداروں نے ملک کے طول و عرض میں ہزاروں کامیاب آپریشن کیے۔ دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑا، انھیں ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا اور بیشتر کو جہنم واصل کرکے یہ پیغام دیا کہ پاکستان نہ صرف اپنا دفاع کرنا جانتا ہے بلکہ دشمن کو منہ توڑ جواب دینا بھی جانتا ہے،ان خیالات کا اظہار شرکا نے ''آپریشن ردالفساد کے چار سال اور امن و امان کی صورتحال '' کے موضوع پر منعقدہ ''ایکسپریس فورم'' میں کیا۔

نمائندہ خصوصی مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ2000 کے بعد دہشت گردی اور انتہا پسندی سے مساجد، امام بارگاہیں،چرچ کوئی بھی مقام محفوظ نہیں رہااور پھر سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے بعد قوم نے فیصلہ کیا کہ اب ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ کرنا ہے آپریشن ردالفسادکے نتیجے میں پورے ملک میں امن وسکون آیا۔

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ آپریشن رد الفساد کے 4 سال بعد آج پاکستان پہلے سے نہ صرف زیادہ محفوظ ہے بلکہ ہمارے ملک کی رونقیں بھی بحال ہو چکی ہیں، اس فساد کی بیخ کنی کرنے کے لیے پاک فوج سمیت تمام سیکورٹی فورسز کے جوانوں اور افسران نے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں۔

دفاعی تجزیہ نگارجنرل (ر) غلام مصطفی نے کہا کہ ملک میں نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا جو مشعل راہ تھا کہ ہم نے کس سمت میں جانا ہے، گزشتہ 4برسوں میں ملکی سلامتی کے ادارے چوکس رہے اورملک کے طول و عرض میں ہزاروں آپریشن کیے جن میں اللہ تعالیٰ نے کامیابی دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں