نعمان اعجازبیٹے کی انڈسٹری میں انٹری سے متعلق عوام کی تنقید پربول پڑے
میرا بیٹا ابھی شوبز میں آیا نہیں اور اس کی حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے، اداکار
اداکار نعمان اعجاز کا کہنا ہے کہ ہمارے لوگوں کو اقربا پروری کا مطلب نہیں معلوم، میرا بیٹا ابھی شوبز میں آیا نہیں اور اس کی حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے۔
پاکستانی ڈراموں میں جاندار اداکاری کرنے والے مشہوراداکار نے ایک انٹرویو کے دوران عوام سے گلہ کیا کہ اقربا پروری پر بات کرنے والے یہ کیوں نہیں سمجھتے کہ ہم جس شعبے میں ہیں یہاں پرچی نہیں چلتی، ہمارے لوگوں کو اقربا پروری کا مطلب نہیں معلوم ہے، میرا بیٹا ابھی شوبز میں آیا نہیں اوراس کی حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے، پہلے اسے کام کرنے تو دیا جائے، اگر پسند آجائے تو ٹھیک، اور نہ پسند آئے تو بات ہی ختم۔
اداکار نے کہا کہ جب ان کے بیٹے نے خواہش کا اظہار کیا تو انہوں نے کہا کہ یہ میدان ہے آجاﺅ کام کرو،اگر اچھا کرو گے تو چلتے رہوگے نہیں تو گھر بیٹھ جاﺅ گے۔ اگراقربا پروری چلتی ہوتی تو آج ہرفنکار کا بچہ کامیاب ہوتا۔ جہاں اقربا پروری چلتی ہے وہاں توتنقید کرنے والوں کو جرات نہیں ہوتی کہ وہ کچھ بول سکیں۔
اداکار نے سوشل میڈیا سے متعلق کہا کہ پلیٹ فارمز پر بہت ساری چیزیں غلط بھی ہیں، لوگ اپنے رد عمل میں کبھی کبھی گالیاں تک دے دیتے ہیں، ایسا نہیں ہونا چاہیئے۔ ہمیں چیزوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ یسا لگتا ہے لوگ تنقید کرنے کے لیے ہر وقت تیار بیٹھے ہیں۔
اداکار ہمایوں سعید اورعدنان صدیقی سے متعلق نعمان اعجاز نے کہا کہ ہم سب دوست ہیں، ایک لمبے عرصے سے کام کر رہے ہیں اسی لیے ایک دوسرے کا نام لے کر چھیڑتے بھی ہیں۔ ہم فنکار ہیں ہمارا کام تفریح فراہم کرنا ہے وہی کرتے رہیں گے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: خواتین سے محبت کا اعتراف کرنے پرنعمان اعجازتنقید کی زد میں