حکومت کو پی ڈی ایم سے نہیں مہنگائی اور بے روزگاری سے خطرہ ہے گورنر پنجاب

حکومت کسی بھی پارٹی کی ہو اداروں کو متنازع نہیں بنانا چاہیے، چوہدری سرور


ویب ڈیسک February 27, 2021
پنجاب میں سینیٹ کے لیے جس کا جو حق بنتا تھا وہ اس کو ملا، چوہدری سرور فوٹو: فائل

گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ ہمیں پی ڈی ایم سے نہیں، مہنگائی ، بے روزگاری اور گورننس کے ایشوز سے خطرہ ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے، پاک فوج 22 کروڑ عوام کی فوج ہے کسی ایک سیاسی جماعت کی نہیں، حکومت کسی بھی پارٹی کی ہو اداروں کو متنازع نہیں بنانا چاہیے، ہم فوج اور دیگر قومی اداروں کی غیر جانبداری پر یقین رکھتے ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں سینیٹ کے لیے جس کا جو حق بنتا تھا وہ اس کو ملا، پنجاب سے سینیٹ میں حکومت کی 6 اور اپوزیشن 5 سیٹیں بنتی تھیں، حکومت نے طے کیا کہ ہم اضافی امیدوار کھڑا نہیں کریں گے، ساتویں سیٹ جیتنے کی کوشش کرتے تو ہارس ٹریڈنگ ہوسکتی تھی، قومی اسمبلی میں جو اکثریتی ووٹ لے گا وہ جیتے گا۔

چوہدری سرور نے کہا کہ ہمیں پی ڈی ایم سے نہیں، مہنگائی اور بے روزگاری اور گورننس کے ایشوز سے خطرہ ہے، عمران خان نے یہ چیلنج قبول کئے ہیں وہ اس میں بہتری لارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |