اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کوٹ لکھپت جیل سے رہا

حمزہ شہباز 4 مارچ کو کیس کی سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوں، عدالت


ویب ڈیسک February 27, 2021
حمزہ شہباز کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے گئے جو منظور کیے جاتے ہیں، عدالت: فوٹو: فائل

منی لانڈرنگ کیس میں قید مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز کو رہا کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں کوٹ لکھپت کیس میں قید مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز کی رہائی کا پروانہ جاری ہوا، احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج اکمل خان نے روبکار جاری کیے، لیگی رہنما احتساب عدالت سے روبکار لے کر جیل روانہ ہوگئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: جیل میں گلنے سڑنے نہیں دے سکتے، حمزہ شہباز کی رہائی کا تحریری فیصلہ جاری

حمزہ شہباز کی ضمانت لاہور ہائیکورٹ نے منظور کی، عدالت نے فیصلہ دیا کہ حمزہ شہباز کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے گئے جو منظور کیے جاتے ہیں، حمزہ شہباز اگر کسی دوسرے کیس میں مطلوب نہیں تو انہیں رہا کردیاجائے، حمزہ شہباز 4 مارچ کو کیس کی سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کرلی

حمزہ شہباز کی رہائی کے موقع پر سینٹرل جیل کوٹ لکھپت کے باہر لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی، جب کہ لیگی کارکن ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں