میونسل کارپوریشن لاڑکانہ کرپشن ڈپٹی کمشنر سمیت 11 ملزمان کو 77 سال قید

ملزمان کے خلاف 6 کروڑ 47 لاکھ 7 ہزار 116 روپے کی کرپشن کا جرم ثابت


ویب ڈیسک February 27, 2021
ملزمان کے خلاف 6 کروڑ 47 لاکھ 7 ہزار 116 روپے کی کرپشن کا جرم ثابت

احتساب عدالت نے ڈپٹی کمشنر جاوید جاگیرانی سمیت 11 ملزمان کو سات سات سال قید کی سزا سنادی۔

احتساب عدالت سکھر کے جج فرید انور قاضی نے میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ میں کرپشن ریفرنس کی سماعت کی۔ عدالت نے 11 ملزمان کے خلاف محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جاوید جاگیرانی سمیت 11 ملزمان کو سات، سات سال قید کی سزا سنادی اور ان پر جرمانہ بھی عائد کیا۔ پولیس نے ڈی سی سمیت تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان میں ڈپٹی کمشنر قمبر شہداد کوٹ جاوید احمد جاگیرانی، میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹرز سمیت 6 افسران، 4 ٹھیکیدار شامل ہیں جن میں سے ایک ملزم عبدالقادرشیخ انتقال کرگیا۔ تین ملزمان نے پلی بارگین کرکے قومی خزانے سے لوٹی گئی رقم واپس کر دی تھی۔

میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ میں 2012 سے 2014 تک ترقیاتی کاموں میں کرپشن کا ریفرنس دائر تھا۔ ملزمان کے خلاف 6 کروڑ 47 لاکھ 7 ہزار 116 روپے کی کرپشن کا جرم ثابت ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں