
خیبر پختونخوا ٹرانسمیشن اینڈ گرڈ کمپنی کو لائسنس مل گیا۔ نیپرا اتھارٹی نے سیکشن 18 اے تحت لائسنس کی منظوری دے دی ۔
وزیراعلی محمود خان نے بڑی کامیابی پر صوبے کے عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پہلی صوبائی کمپنی کو لائسنس ملنا بڑی کامیابی ہے، صوبے میں پیدا ہونے والی سستی بجلی عوام اور صنعتوں کو دینے کیلئے لائسنس درکار تھا۔
وزیراعلی نے بتایا کہ کمپنی کے ذریعے سستی بجلی کے معاہدے ہوسکیں گے، صوبائی حکومت روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور صنعتی ترقی کیلئے کوشاں ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔