خیبر پختونخوا حکومت نے شعبہ توانائی میں سنگ میل عبور کرلیا

خیبر پختونخوا ٹرانسمیشن اینڈ گرڈ کمپنی کو لائسنس مل گیا


ویب ڈیسک February 27, 2021
خیبر پختونخوا ٹرانسمیشن اینڈ گرڈ کمپنی کو لائسنس مل گیا

خیبر پختونخوا حکومت نے توانائی کے شعبے میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔

خیبر پختونخوا ٹرانسمیشن اینڈ گرڈ کمپنی کو لائسنس مل گیا۔ نیپرا اتھارٹی نے سیکشن 18 اے تحت لائسنس کی منظوری دے دی ۔

وزیراعلی محمود خان نے بڑی کامیابی پر صوبے کے عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پہلی صوبائی کمپنی کو لائسنس ملنا بڑی کامیابی ہے، صوبے میں پیدا ہونے والی سستی بجلی عوام اور صنعتوں کو دینے کیلئے لائسنس درکار تھا۔

وزیراعلی نے بتایا کہ کمپنی کے ذریعے سستی بجلی کے معاہدے ہوسکیں گے، صوبائی حکومت روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور صنعتی ترقی کیلئے کوشاں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں