اسلام آباد ہائیکورٹ میں پرویزمشرف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی درخواست مسترد

پرویزمشرف عدالت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک نہیں جاسکتے، جسٹس شوکت صدیقی


ویب ڈیسک January 06, 2014
سابق صدر کےخلاف کئی مقدمات ہیں، انہیں ملک سےباہرجانے سے روکا جائے، درخواست گزار فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے پرویزمشرف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس شوکت عزیزصدیقی نےلال مسجد شہدا فاؤنڈیشن کی طرف سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران شہدا فاؤنڈیشن کے وکیل طارق اسد کا کہنا تھا کہ سابق صدر کےخلاف کئی مقدمات ہیں، انہیں ملک سےباہرجانے سے روکا جائے۔ فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد جسٹس شوکت صدیقی نے درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے پرویزمشرف عدالت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک نہیں جاسکتے۔

جسٹس شوکت صدیقی نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ خصوصی عدالت کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرسکتی۔ پرویزمشرف کے خلاف زیرسماعت کیسوں میں ان کی حاضری یقینی بنائی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |