اسلام آباد میں دو بچوں سمیت امام مسجد قتل

مقامی پولیس فوری جائے وقوعہ پرپہنچ گئی اورتینوں لاشوں کوپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا

مقامی پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں(فوٹو، فائل)

وفاقی دارالحکومت میں تھانہ بھارہ کہو کی حدود پرنس روڈ پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے جمعیت علماءاسلام ف کے مقامی رہنمااورمسجد صدیق اکبرکے امام مفتی اکرام بیٹ اور شاگرد سمیت جاں بحق ہوگئے ہیں۔


پولیس کے مطابق ہفتہ کی رات پرنس روڈ پر مارکیٹ میں جمعیت علماءاسلام (ف)کے مقامی رہنماامام مسجد صدیق اکبرمفتی اکرام اپنے تیرہ سالہ بیٹے اورشاگردکے ساتھ موجود تھے کہ ان پر نامعلوم افراد نے اندھادھند فائرنگ کردی جس سے تینوں جاں بحق ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس فوری جائے وقوعہ پرپہنچ گئی اورتینوں لاشوں کوپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔ایس پی سٹی عمرخان کا کہناہے واقعہ کی تفتیش جاری ہے جبکہ متعلقہ ایس ایچ اوحبیب الرحمن نے ایکسپریس سے گفتگومیں بتایاکہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے جس کی ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے۔جلد ملزمان سے تک پہنچ جائیں گے۔
Load Next Story