13 کروڑ روپے کا کرپشن کیس چیئرمین پاکستان اسٹیل اور دیگر ملزمان بری

نیب نے سابق چیئرمین معین آفتاب شیخ اور دیگر پر کیٹینز کے غیر قانونی ٹھیکوں کا ریفرنس بنایا تھا

نیب نے سابق چیئرمین معین آفتاب شیخ اور دیگر پر کیٹینز کے غیر قانونی ٹھیکوں کا ریفرنس بنایا تھا (فوٹو : فائل)

احتساب عدالت نے پاکستان اسٹیل ملز میں کنٹیز کے غیر قانونی ٹھیکوں اور 13 کروڑ روپے کی کرپشن ریفرنس میں عدم شواہد پر چیئرمین معین آفتاب شیخ اور دیگر ملزمان کو بری کردیا۔

کراچی کی احتساب عدالت نے پاکستان اسٹیل ملز میں کنٹیز کے غیر قانونی ٹھیکوں اور 13 کروڑ روپے کی کرپشن ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے سابق چیئرمین معین آفتاب شیخ اور دیگر ملزمان کو بری کردیا۔


عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ نیب حکام سابق چیئرمین معین آفتاب شیخ اور دیگر کے خلاف ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکے۔ معین آفتاب کے وکیل سینئر قانون دان شوکت حیات ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا تھا کہ نیب کئی سال گزرنے کے بعد بھی کرپشن ثابت نہیں کرسکا۔

نیب نے سابق چیئرمین معین آفتاب شیخ اور دیگر پر کیٹینز کے غیر قانونی ٹھیکوں کا ریفرنس بنایا تھا۔ نیب نے کوئی ٹھوس شواہد عدالت میں پیش نہیں کیے۔ نیب کے مطابق ملزموں پر اختیارات کا ناجائز استعمال اور 13 کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام تھا۔
Load Next Story