محمد بن سلمان کی آپریشن کے بعد ویڈیو سامنے آگئی

سعودی عرب کے ولی عہد صحت یاب ہونے کے بعد ریاض میں کار ریس دیکھنے کے لیے پہنچے


ویب ڈیسک February 28, 2021
دو روز قبل سعودی ولی عہد کا اپینڈکس کا آپریشن ہوا تھا۔ (فوٹو، العربیہ)

لاہور: آپریشن کے بعد سعودی ولی عہد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

عرب خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اپینڈیکس کے آپریشن کے بعد پہلی بار منظر عام پر آئے اور دارالحکومت ریاض کے علاقے دریہ میں ہونے والی دوسری فارمولا کار ریس دیکھنے کے لیے پہنچے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد بن سلمان ریس دیکھنے کے لیے اپنے عملے کے ہمراہ پہنچے جہاں انہوں ںے ریس کے منتظمین سے بھی ملاقت کی۔ انہیں دیکھ کر موقعے پر موجود شائقین نے خیر مقدمی نعرے لگائے اور ہیں ولی عہد کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔



 

یاد رہے کہ گذشتہ جمعرات کو سعودی ولی عہد کے اپینڈکس کے آپریشن کی خبر اور اسپتال سے گھر روانگی کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔

یہ خبر بھی دیکھیے: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا اپینڈکس کا آپریشن



خیال رہے کہ امریکی خفیہ ادارے کی حالیہ رپورٹ میں سعودی ولی عہد کو ترکی میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا ذمے دار قرار دیا گیا ہے جس کے بعد سے محمد بن سلمان ایک بار پھر عالمی ذرائع ابلاغ کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ سعودی حکومت نے امریکی رپورٹ میں عائد کیے گئے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں