بھارت آئی پی ایل کی کمائی بچانے کیلیے عالمی ایونٹس کا دشمن بن گیا
ہر دوسرے برس ایک ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلے جانے سے آئی پی ایل کی مارکیٹ متاثر اور آمدنی میں کمی ہوسکتی ہے، بھارتی بورڈ
TOKYO:
بھارتی کرکٹ بورڈ آئی پی ایل کی کمائی بچانے کیلیے عالمی ایونٹس کا دشمن بن گیا۔
گذشتہ دنوں ایک میٹنگ میں اگلے 8 سالہ دورانیے کیلیے بی سی سی آئی کی جانب سے ہر برس ایک عالمی ایونٹ کی تجویز کو مسترد کر دیا گیا،بھارتی بورڈ کو خطرہ ہے کہ نئے 8 سالہ دورانیے میں ہر دوسرے برس ایک ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلے جانے سے آئی پی ایل کی مارکیٹ متاثر اور آمدنی میں کمی ہوسکتی ہے، اسی لیے وہ کسی بھی صورت اتنے عالمی ایونٹس کے حق میں نہیں ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی اپنے ریونیو میں اضافے کیلیے مختلف آپشنز کا جائزہ لے رہا ہے، جس میں ہر سال عالمی ایونٹ کا انعقاد بھی شامل ہے، بورڈ سے باقاعدہ منظوری ملنے کے بعد نشریاتی حقوق وغیرہ کے ٹینڈرز جاری کیے جائینگے۔