’’شوہر سے کہو کپتانی چھوڑ دےمیں جوئے میں رقم ہارگیا‘‘ مسزفنچ کو پیغام

گالم گلوچ پر اہلیہ ایمی بھی غصے میں آگئیں اور ایک شخص کو کھری کھری سنا دیں۔


Sports Desk February 28, 2021
ایسے لوگوں کوجواب نہیں دیتی مگرگھٹیالوگ بڑھتے ہی جا رہے ہیں،ایمی۔ فوٹو : فائل

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کی اہلیہ کو ایک شخص نے پیغام میں کہا ہے کہ ''شوہر سے کہو کپتانی چھوڑ دے،میں جوئے میں رقم ہارگیا''۔

نیوزی لینڈ سے ابتدائی 2 ٹوئنٹی 20 میچز میں ناکامی کے بعد آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کو سوشل میڈیا پر لوگ بْرا بھلا کہنے لگے، گالم گلوچ پر اہلیہ ایمی بھی غصے میں آگئیں اور ایک شخص کو کھری کھری سنا دیں۔

فنچ نے ان 2 میچز میں محض13رنز بنائے،اس طرز کے گذشتہ 26 انٹرنیشنل اور لیگ میچز میں ان کی ایوریج صرف 15 رہی ہے۔ ایمی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کسی نے بدزبانی کرتے ہوئے کہا کہ اپنے شوہر سے کہوکپتانی چھوڑ دے، ان کی وجہ سے میں جوئے میں بڑی رقم ہار گیا۔

جواب میں ایمی نے کہا کہ میں ایسے لوگوں کو جواب نہیں دیتی مگر گھٹیا لوگوں کی تعداد بڑھتی ہی جا رہی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں