چین کے علاقے ننگزیا کی ایک مسجد میں بھگدڑ سے 14 افراد جاں بحق کئی زخمی

مسلم اکثریتی قصبے ’’ضجی‘‘ کی ایک مسجد میں تقریب کے بعد روایتی لنگر کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی۔ چینی حکام


ویب ڈیسک January 06, 2014
چینی صوبے سنکیانگ کے علاوہ لنگزیا میں بھی بڑی تعداد میں مسلمان آباد ہیں۔ فوٹو: فائل

چین کے علاقے ننگزیا کی ایک مسجد میں بھگدڑ مچنے سے 14 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔

چین کی سرکاری ویب سائیٹ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق اتوار کے روزچین کے شمال مشرقی علاقے ننگیا کے قصبے ''ضجی'' کی ایک مسجد میں مقامی عالم دین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، جس کے بعد روایتی لنگر کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی اور 14 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 4 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور وسطی ایشیا سے ملحقہ چینی صوبے سنکیانگ کے علاوہ لنگزیا میں بھی بڑی تعداد میں مسلمان آباد ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں