اے این پی رہنما کے اغوا کے بعد قتل کے خلاف بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہڑتال

چمن، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ، ہرنائی، دکی، سنجاوی، قلعہ عبداللہ میں بازار اور مارکیٹیں بند، ٹریفک نہ ہونے کے برابر


ویب ڈیسک February 28, 2021
5 ماہ قبل اغوا کئے گئے اسد خان اچکزئی کی لاش گزشتہ روز برآمد کی گئی تھی فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے رہنما اسد خان اچکزئی کے اغوا اور قتل کے خلاف صوبے کے مختلف علاقوں میں مکمل ہڑتال کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے رہنما اسد خان اچکزئی کے اغوا کے بعد قتل کے خلاف بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اتوار کے روز سوگ کا سماں رہا۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت چمن، پشین، ژوب، لورالائی، زیارت، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ، ہرنائی، دکی، سنجاوی اور قلعہ عبداللہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔

بڑے شہروں اور قصبات میں احتجاجاً بازار، مارکیٹیں اور تجارتی مراکز بند رہے جب کہ سڑکوں پر ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر تھے ، جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ اسد خان اچکزئی ناصرف ایک سیاسی رہنما تھے بلکہ وہ اچکزئی قبیلے میں بھی اہم مقام رکھتے تھے، انہیں 5 ماہ قبل کوئٹہ کے ایئرپورٹ روڈ سے اغوا کیا گیا تھا۔پولیس نے گزشتہ روز ان کی لاش ایک گرفتار ملزم کی نشاندہی پر نوحصار سے برآمد کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |