
ایکسپریس نیوزکے مطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کورونا وائرس اور ناسازی طبیعت کےسبب کافی عرصے سفر نہیں کررہےتھے، تاہم اب سابق صدر 3 مارچ کو سینیٹ الیکشن میں اپناووٹ کاسٹ کریں گے، جس کے لئے وہ اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی ارکان کے اعزاز میں یکم مارچ کو عشائیے کا اہتمام کیا گیا ہے، جب کہ آصف علی زرداری 2 مارچ کو بلاول ہاؤس اسلام آباد میں اتحادی جماعتوں کےاعزاز میں منعقدہ عشائیے میں بھی شریک ہوں گے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔