طالبان سے مذاکرات پرمولانا فضل الرحمان سےامید لگانا بیکار ہے عمران خان

امریکا نے طالبان سے مذاکراتی عمل معطل کیاحکومت چاہتی تو نیٹو سپلائی بند کرکے امریکا پردباؤ ڈال جاسکتی تھی،عمران خان

تحریک انصاف نے مہنگائی، بیروزگاری، کرپشن، ناانصافی کے خلاف جدوجہد شروع کر رکھی ہے، عمران خان فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات پر مولانا فضل الرحمان سےامید لگانا بیکار ہے، انہوں نے تو اپنے دور اقتدارمیں بھی اس سلسلے میں کچھ نہیں کیا۔


حیدر آباد ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کے دوران عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے مہنگائی، بیروزگاری، کرپشن، ناانصافی کے خلاف ملک بھر میں جدوجہد شروع کر رکھی ہے۔اس سلسلے میں سندھ میں بھی رابطہ مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے تحت شہر شہر اور گاؤں گاؤں میں عوام تک اپنا پیغام پہنچائیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا نے ڈورن حملہ کرکے طالبان سے مذاکراتی عمل کومعطل کیا، وفاقی حکومت چاہتی تو نیٹو سپلائی بند کرکے امریکا پردباؤ ڈالا جاسکتاتھا، ڈرون حملوں سے متعلق وفاقی حکومت نے بھی سابق حکمرانوں کی طرح دوغلی پالیسی اختیار کررکھی ہے، ہر ڈرون حملے پر بظاہر احتجاج کیا جاتا ہے اور پس پردہ امریکا کی حمایت کی جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ طالبان سے بات چیت کے لئے مولانا سمیع الحق کو موقع ملنا چاہئے، اس سلسلے میں مولانا فضل الرحمان سے امید لگانا مناسب نہیں کیونکہ انہوں نے تو اپنے دوراقتدار میں بھی اس سلسلے میں کچھ نہیں کیا۔
Load Next Story