لنڈی کوتل میں کالعدم لشکراسلام کے مرکز پر دھماکا 10 افراد ہلاک 6 زخمی
دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں 3 کا تعلق لشکر اسلام جب کہ دیگر7 عام شہری بتائے جارہے ہین
RAWALPINDI:
لنڈی کوتل کے علاقے وادی تیرہ میں کالعدم لشکر اسلام کے مرکز پر دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر ایجنسی میں لنڈی کوتل کے علاقے وادی تیراہ میں لشکر اسلام کے مرکز میں دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جب کہ 6 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے کے نتیجے میں لشکر اسلام کے مرکز کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
ذرائع کے مطابق دھماکا نصب شدہ بارودی مواد کے باعث ہوا جب کہ دھماکے کے باعث ہلاک ہونے والوں میں 3 کا تعلق لشکر اسلام جب کہ دیگر 7 افراد عام شہری بتائے جاتے ہیں۔