سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کی تبدیلی کیلئے الیکشن کمیشن کی سپریم کورٹ میں درخواست

سندھ اور لاہور ہائیکورٹ کے فیصلوں کے بعد دونوں صوبوں میں انتخابی شیڈول کے تحت الیکشن انتہائی مشکل ہیں، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک January 06, 2014
بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں تبدیلی کی درخواست کو جلد نہ سنا گیا تو کئی مسائل پیداہوں گے، الیکشن کمیشن فوٹو: فائل

ISLAMABAD: الیکشن کمیشن میں سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پائی جانے والی غیر یقینی صورتحال پر انتخابی شیڈول کی تبدیلی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ اور لاہور ہائی کورٹ کے فیصلوں کے بعد دونوں صوبوں میں جاری کردہ انتخابی شیڈول کے تحت الیکشن انتہائی مشکل ہیں، اس لئے عدالت عظمیٰ سے اپیل ہے کہ وہ ہائی کورٹس کے فیصلوں پر انتخابات سے متعلق احکامات جاری کرے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر کی گئی ایک اور درخواست میں کہا گیا ہے کہ دونوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں تبدیلی کا معاملہ اہم نوعیت کا ہے، اگر اس درخواست کو جلد نہ سنا گیا تو کئی مسائل پیداہوں گے، اس لئے سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ وہ اس معاملے پر عدالتی کارروائی کا آغاز کل ہی سے کرے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں