نانگا پربت پرغیرملکی سیاحوں کو قتل کرنیوالا مرکزی ملزم اسلام آباد سے گرفتار

سیکیورٹی اداروں کی مشترکہ ٹیم نے گرفتار کرکے گلگت بلتستان پولیس کےحوالے کردیا


ویب ڈیسک January 06, 2014
گزشتہ سال 22 جون کو دہشت گردوں نے نانگا پربت پر ایک ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے 11 غیرملکی کوہ پیماؤں کوقتل کردیا تھا۔ فوٹو؛فائل

سیکیورٹی اداروں نے نانگا پربت پر غیر ملکی سیاحوں کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کواسلام آباد سے گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نانگاپربت پرغیرملکی سیاحوں کوقتل کرنے والے گروہ کےمرکزی ملزم رحیم خان الیاس عزیز کواسلام آباد کے ایک مدرسے سے گرفتار کیا گیا، ملزم کو گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے سیکیورٹی اداروں کی مشترکہ ٹیم نے گرفتار کرکے گلگت بلتستان پولیس کےحوالے کردیا۔

اس سے قبل سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سانحہ کے ماسٹر مائنڈ حمیداللہ سمیت واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ کیا گیا تھا جب کہ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان یونس داگا کا کہنا تھا کہ سانحے کا ماسٹر مائنڈ کالعدم تحریک طالبان چلاس یونٹ کا سابق امیر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 22 جون کو دہشت گردوں نے چلاس میں واقع نانگا پر ایک ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے 11 غیرملکی کوہ پیماؤں کوقتل کردیا تھا جب کہ ملزمان نے پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم پر بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں پولیس اور فوج کے 3 افسر شہید ہو گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں