سرکٹ کا دماغ شارٹ سرکٹ آڈیشن کا کہنے پرارشد وارثی فلم ہی چھوڑ دیتے ہیں

اللہ کا شکر گزار ہوں کہ اب تک کبھی کسی سے فلم میں کام یا خاص کردار کے لئے سفارش نہیں کروائی، ارشد وارثی


ویب ڈیسک January 06, 2014
آڈیشن نہ دینے پر ہی 3 برس تک کسی فلم میں کام نہیں ملا تھا، فوٹو: فائل

منا بھائی سیریز اور عشقیہ میں اپنی دھواں دھار اداکاری سے دلوں میں گھر کرنے والے ارشد وارثی کہتے ہیں کہ وہ اداکار ہیں لیکن کسی فلم کے لئے آڈیشن نہیں دے سکتے اس لئے انہوں نے کئی فلمیں چھوڑ دیں۔

بھارتی میڈیا کو اپنے انٹریو میں ارشد وارثی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے پورے کیریئر میں کبھی آڈیشن نہیں دیا، اسی لئے میرا نائر جیسی بہترین فلمساز کی دو فلموں میں ان کو کام کی آفرہوئی لیکن دونوں ہی کو انہوں نے ٹھکرا دیا کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ ایک اداکار ہیں اور کسی بھی فلم کا ہدایت کار یا پروڈیوسر انہیں اپنی فلم میں شامل کرنا چاہتا ہے تو ان کی فلمیں دیکھے اور پھر کسی فیصلے پر پہنچے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی چند فلموں کی ریلیز کے بعد 3 برس تک کسی فلم میں کام نہیں کرسکے تھے۔

ارشد وارثی کا کہنا تھا کہ وہ اللہ کے شکر گزار ہیں کہ اب تک انہوں نے کبھی کسی سے فلم میں کام یا خاص کردار کے لئے سفارش نہیں کروائی کیونکہ ان کا خیال ہے کہ اگر کوئی اداکار کسی کردار کے معیار پر پورا اترتا ہے تو ڈائریکٹر اس سے ضرور رابطہ کرتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں