دہشت گردی کے خلاف زخمی اور جانوں کا نذرانہ دینے والے ہمارے قومی ہیرو ہیں آرمی چیف

دفاع وطن کے لئے اپنی جان کی قربانی اور اپنے جسم کے اعضا سے بڑی کوئی قربانی نہیں، جنرل راحیل شریف


ویب ڈیسک January 06, 2014
ملک کے لئے قربانی دینے والوں کی بہبود کےلیے ہرممکن اقدامات کریں گے، آرمی چیف۔ فوٹو:آئی ایس پی آر

ISLAMABAD: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گروں کے خلاف جنگ میں زخمی اور اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے ہمارے قومی ہیرو ہیں۔

آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ ری ہیبلی ٹیشن میڈی سن راولپنڈی کے دورے کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والوں کو خراج تحسین اور زخمیوں عیادت کی جب کہ ری سیٹلمنٹ ووکیشنل تربیتی سینٹر کا افتتا ح بھی کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دفاع وطن کے لئے اپنی جان اور جسم کے اعضا کی قربانی سے بڑی کوئی قربانی نہیں۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے اور زخمی ہونے والے جوان ہمارے قومی ہیرو ہیں اور قوم کو ان پر فخر ہے، ملک کے لئے قربانی دینے والوں کی بہبود کےلیے ہرممکن اقدامات کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔