سعودی عرب کے شہر جدہ میں آسمان سے انسانی اعضا زمین پرآگرے

انسانی اعضا ایک طیارے کے لینڈنگ گیئر میں چھپے ہوئے کسی شخص کے ہوسکتے ہیں، جدہ پولیس


ویب ڈیسک January 06, 2014
انسانی اعضا ایک طیارے کے لینڈنگ گیئر میں چھپے ہوئے کسی شخص کے ہوسکتے ہیں، جدہ پولیس فوٹو: فائل

سعودی عرب کے شہر جدہ میں آسمان سے انسانی اعضا آگرے تاہم مقامی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اعضا ممکنہ طور پر کسی طیارے کے پہیّوں والے حصے میں چھپے ہوئے شخص کے ہوسکتے ہیں جو پہیئے کھلنے یا بند ہونے کے دوران جہان فانی سے کوچ کرگیاہوگا۔

عرب ویب سائیٹ نے اپنی رپورٹ میں جدہ پولیس کے ترجمان نواف بن نصر البوق کے حوالے سے کہا ہے کہ پولیس کو ایک علاقے میں فضا سے انسانی اعضاء گرنے کی اطلاع ملی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ انسانی اعضا طیارے کے لینڈنگ گیئر میں چھپے ہوئے کسی شخص کے ہوسکتے ہیں جو پرواز بلند ہونے کے ساتھ ہی شدید سردی سے دم توڑ گیا ہوگا اور پھر زمین پر گر پڑا۔ تاہم اس سلسلے میں حتمی طور پر کچھ نہی کہا جاسکتا۔

واضح رہے کہ بیرون ملک روزگار کی تلاش میں جانے کے خواہاں افراد اپنی جان کو خطرے میں ڈالتے ہوئے ناقص سیکیورٹی کے حامل ہوائی اڈوں سے طیاروں کے لینڈنگ گیئر والے حصے میں چھپ جاتے ہیں، اسی طرح کا ایک واقعہ دو برس قبل لاہور میں بھی پیش آیا تھا جب رات گئے ایک لاش گھر کی چھت پر آگری تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔