شہروز مجھے ملاقات کیلیے بلارہا ہے منال خان کی صبور کو پرینک کال

مجھے تو سمجھے نہیں آرہی تھی کہ شہروز سبزواری پاگل تو نہیں ہوگیا، سجل علی کا جواب

مجھے تو سمجھے نہیں آرہی تھی کہ شہروز سبزواری پاگل تو نہیں ہوگیا، سجل علی کا جواب

BRUSSELS:
ادکارہ منال خان نے صبور علی کو ''پرینک کال'' میں شہروز سبزواری کی جانب سے تنگ کیے جانے کی شکایت لگادی۔

ادکارہ منال خان نے ایک پروگرام میں شرکت کی جس کے ایک حصے ''دوست کو کال'' میں میزبان کی جانب سے کہا گیا کہ وہ اپنے کسی قریبی دوست کو فون کریں اور ان سے کچھ سوالات کریں۔

اداکارہ منال خان نے اپنی دوست ادکارہ صبور علی کو فون کیا اور ان سے کہا ''میں بہت پریشان ہوں، شہروز سبزواری پچھلے 8 گھنٹے سے مجھے تنگ کررہا ہے اور پیغامات بھیجنے کے ساتھ ساتھ مسلسل فون بھی کررہا ہے کہ مجھ سے ملاقات کرو، کوئی بہت ضروری بات کرنی ہے، تم مجھے بتاو مجھے کیا کرنا چاہیے، کیا میں صدف کو بتاو یا کیا کرو۔



منال خان کا سوال سن کر صبور علی بھی پریشان ہوجاتی ہے اور کہتی ہے کیا پہلے کبھی ایسا کیا شہروز نے اور اب کیوں ملنا چاہ رہا ہے جس پر منال نے جواب دیا یہی تو مجھے بھی نہیں پتا، کہتا ہے مجھے کچھ پریشانی ہے اور تم سے بات کرنا چاہتا ہوں۔


صبور علی نے منال خان کو کہا ''تم ایسا کرو اس سے کہو میں نہیں مل سکتی کیوں کہ میرے اس (بوائے فرینڈ) کو پتا چل جائے گا اور میرے لیے مسئلہ ہوجائے گا۔ پروگرام کی میزبان نے صورتحال کو سمجھتے ہوئے فوراً ہنسنا شروع کردیا جس سے صبور علی کا اندازہ ہوا کہ ان کے ساتھ مذاق کیا گیا ہے۔



بعد ازاں جب منال خان نے واضح کیا کہ وہ مذاق کررہی ہیں تو صبور علی نے کہا ''مجھے تو سمجھے نہیں آرہی تھی کہ شہروز سبزواری کو کیا ہوگیا ہے، وہ پاگل تو نہیں ہوگیا''۔ انہوں نے کہا منال تم تو ملو مجھ سے بتاتی ہوں تمہیں۔

پرینک کال ختم ہونے پر اداکارہ منال خان نے بھی شہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ صدف کنول سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام کا حصہ تھا اور مجھے کرنا پڑا۔

[ytembed videoid="DY7uK2UYkbY"]
Load Next Story