وزڈن آل ٹائم بیسٹ الیون جاوید میانداد اور مرلی دھرن کو آپ کیسے نکال سکتے ہیں

ان کی جانب سے ٹنڈولکر کو جاوید میانداد سے بہتر سمجھ کر ٹیم میں شامل کرنا میری سمجھ سے بالاتر ہے۔کیونکہ جاویدمیانداد...


شرجیل عسکری January 06, 2014
مرلی دھرن پر شین وارن کے انتخاب میں پسندیدگی کا عنصر شامل ہے۔ فوٹو: بی بی سی

اکتوبر 2013 میں برطانیہ میں ہر سال شائع ہونے والی کرکٹ ریفرنس بک "وزڈن" نے" آل ٹائم بہترین ٹیم" کا اعلان کرکے اپنی 150 ویں سالگرہ منائی۔ اگرچہ کی اعلان کردہ ٹیم بہتر ہی بہترین ہے اور اس میں تمام کرکٹ لیجنڈز شامل ہیں تاہم میرے خیال میں کچھ کھلاڑیوں کو بغیرکسی درست وجہ سے چھوڑ دیا گیا۔

ٹیم میں شامل کھلاڑی درج ذیل ہیں:

  1. جیک ہوبز

  2. ڈبلیو جی گریس

  3. ڈان بریڈمین (کپتان)

  4. سچن ٹنڈولکر

  5. ویون رچرڈز

  6. گیری سوبرز

  7. ایلن ناٹ

  8. وسیم اکرم

  9. شین وارن

  10. میلکم مارشل

  11. سڈنی بارنس


تیکنیکی طور پر اس ٹیم میں کچھ بھی غلط نہیں ہے۔ بے شک یہ ایک بڑی ٹیم ہے لیکن لین ہوٹن کو نظرانداز کرکے گریس کی ٹیم میں شمولیت میرٹ کے بجائے اعزازی لگتی ہے۔

ان کی جانب سے ٹنڈولکر کو جاوید میانداد سے بہتر سمجھ کر ٹیم میں شامل کرنا میری سمجھ سے بالاتر ہے۔ کیونکہ جاوید میانداد بہت سی وجوہات کی بنا کر ٹنڈولکر کی نسبت بہت اچھے کھلاڑی ہیں۔ میانداد نے بہت سے بڑے کھلاڑیوں جیسے ڈینس للی، مائیکل ہولڈنگ، میلکم مارشل،جول گارنر، جیف تھامسن، رچرڈ ہیڈلی، اینڈے رابرٹ اور کئی دیگر کو ان کے عروج کے وقت کھیلا ہے اور ان کے خلاف بہترین ریکارڈ رکھتے تھے۔ دوسری جانب سچن ٹنڈولکر کو اپنے دور کے بہتر باؤلرز وسیم اکرم، ایلن ڈونلڈ، گلین میکگرا اور متایامرلی دھرن کے خلاف مسائل درپیش آئے۔

اگرچہ لٹل ماسٹر نے شین وارن کے خلاف کچھ کامیابی حاصل کی ہے تاہم وارن نے شاید ہی بھارت کے خلاف کبھی کوئی کامیابی حاصل کی ہوا۔ اگر کوئی ٹنڈولکر کو میانداد پرفوقیت دیتا ہے تو یہ ایسے ہی ہے کہ آپ دریاؤں کو سمندروں پر فوقیت دیں۔ بطور مڈل آرڈر بلے باز میانداد سے بہتر کوئی بھی نہیں ہے۔

ایلن ناٹ کو 'وزڈن آل ٹائم الیون' میں وکٹ کیپر بیٹسمین کو طور پر شامل کیا گیا ہے۔ لیکن کیوں انہوں نے ایک ایسے کھلاڑی جو وکٹ کیپر کم اور بیٹسمین زیادہ ہے کو دوسروں پر ترجیح دی یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے۔ ان کے پاس بریڈمین، رچرڈز، سوبر اور میانداد اور بہت سے عظیم کھلاڑی ہیں، اس لیے ایک کم قابل وکٹ کیپر کو لینا غیرعقلمندانہ ہے۔ روڈی مارش کسی بھی الیون کے لیے بہترین وکٹ کیپر ہیں کیونکہ ان کا ریکارڈ بتاتا ہے کہ وہ وکٹوں کے پیچھے روشنی کی طرح پھرتیلے تھے۔

اسپن ڈپارٹمنٹ میں انہوں نے شین وارن کو متایا مرلی دھرن پر اہمیت دی جو کہ یقیناً ایک متنازعہ انتخاب ہے۔ مرلی دھرن کا کسی بھی مخالف ٹیم کے خلاف ایک بہترین ریکارڈ ہے جب کہ شین وارن کی ان کے دوران کے ٹنڈولکر، برائن لارا اور سعید انور جیسے عظیم کھلاڑیوں نے خوب دھنائی کی۔ مرلی دھرن پر شین وارن کے انتخاب میں پسندیدگی کا عنصر شامل ہے۔

فاسٹ باؤلرز کے انتخاب میں آپ مائیکل ہولڈنگ کو چھوڑ کر بارنس جس نے ہمیشہ گھیلی اور زیادہ پانی والی وکٹوں کا مزہ اڑایا تھا کا انتخاب کر رہے ہیں۔ آپ فرض کریں کہ مائیکل ہولڈنگ "وسپرنگ دیتھ" ان وکٹوں پر باؤلنگ کرتے تو ان کاریکارڈ کیا ہوتا؟

اگر آپ حقیقی طور پر پہلے ادوار سے کسی کو لینے کی خواہش رکھتے ہیں تو سر چارلس اوبرے اسمتھ کا انتخاب کریں۔ اگرچہ اسمتھ نے صرف ایک ٹیسٹ کھیلا ہے لیکن کی ان باؤلنگ اوسط 8.71 اور اسٹرائیک ریٹ 22 بہت ہی بہترین تھے اور انہوں نے اپنے ا اپنی میچ وننگ کارکردگی کی بدولت خود کو اپنے دور کا ورلڈکلاس باؤلرمنوایا بالخصوص فرسٹ کلاس کرکٹ میں۔

اگرچہ اسمتھ کو ایک ٹیسٹ میچ کی بنیاد پر منتخب کرنا ایک عجیب سے بات لگتی ہے تاہم اسمتھ نے سسکس کی قیادت کرتے ہوئے سخت حریفوں کے خلاف کئی بڑے ٹائٹل جیتے اور گریس خود بھی کو ان کو بہترین قرار دیتے ہیں۔ ایک جونیئر فاسٹ باؤلر کی حیثیت سے اسمتھ نے شاید ہی کوئی ٹیسٹ میچ کھیلا ہو لیکن فرسٹ کلاس میچز جو کہ انہوں نے کھیلے کے بعد ہر کسی نے انہیں عمدہ ترین باؤلر قراردیا۔ اسمتھ نے کئی مواقع پر اپنی ٹیم کو یقینی شکست دے بچایا کر میچز جتوائے۔

وزڈن کے انتخاب سے مایوس ہو کر میں نے خود اپنی ٹیم منتخب کرنے کا فیصلہ کیا جس میں یہ کھلاڑی شامل ہیں:

  1. جیک ہوبز

  2. لین ہیوٹن

  3. ڈان بریڈمین

  4. جاوید میانداد

  5. ویون رچرڈز

  6. گیری سوبرز

  7. روڈی مارش

  8. میلکم مارشل

  9. چارلس اوبرے اسمتھ (کپتان)

  10. مائیکل ہولڈنگ

  11. متایا مرلی دھرن


ہرکوئی جو کہ کرکٹ کا جنون رکھتا ہے اور اپنے لیجنڈز کو جانتا ہے میری ٹیم سے متفق ہو گا۔ یہ گراؤنڈ میں ناقابل شکست ہوں گے اور یہی حقیقت ہے۔

نوٹ: روزنامہ ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں