افغان فضائیہ کی بمباری میں 30 جنگجو ہلاک کابل حکومت کا دعویٰ

ہلاک ہونے والوں میں 16 القاعدہ اور 14 طالبان جنگجو شامل ہیں، افغان وزارت دفاع


ویب ڈیسک March 01, 2021
القاعدہ اور طالبان کی جانب سے افغان حکومت کے دعوے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی، فوٹو : فائل

افغان وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ فوجی آپریشن میں 30 جنگجو ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے کپیسا کے ضلع نجراب میں افغان بری فوج کے کمانڈوز اور افغان فضائیہ کے مشترکہ آپریشن میں 30 جنگجو مارے گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 16 کا تعلق القاعدہ اور 14 کا طالبان سے ہے۔

آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ افغان فضائیہ نے جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جب کہ بری فوج نے علاقے کو کلیئر کرایا اور زخمی جنگجوؤں کو حراست میں لیکر اسپتال منتقل کیا۔

وزارت دفاع کی جانب سے ہلاک اور زخمی ہونے والے جنگجوؤں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے جب کہ افغان فوج کے ہونے والے نقصان سے متعلق بھی آگاہ نہیں کیا گیا۔

طالبان اور القاعدہ کی جانب سے تاحال حکومتی دعوے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ صوبے کپیسا میں جنگجوؤں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں عام ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں