ارجن کپور فوٹو گرافر پر غصے میں آپے سے باہر ہوگئے

ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا کرینہ کپور سے ملنے ان کے گھر پہنچے تھے


ویب ڈیسک March 01, 2021
ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا کرینہ کپور سے ملنے ان کے گھر پہنچے تھے۔ فوٹو : فائل

اداکار ارجن کپور دیوار پر چڑھ کر تصویر لینے پر فوٹوگرافر پر غصے میں آپے سے باہر ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا کرینہ کپور سے ملنے ان کے گھر پہنچے، ہمیشہ کی طرح اس بار بھی فوٹوگرافرز کی ایک بڑی تعداد گھر کے باہر تھی تاہم دروازہ بند ہونے کے باعث ایک فوٹوگرافر ارجن اور ملائکہ کی ایک ساتھ تصویر لینے کے لیے دیوار پر چڑھ گیا جس پر ارجن کپور غصے میں آگئے۔







View this post on Instagram


A post shared by Zoom TV (@zoomtv)






ارجن کپور نے فوراً فوٹوگرافر کو جھاڑ پلاتے ہوئے کہا کہ تھوڑا تمیز کریں، یہ غلط ہے لہذا آپ نیچے اتریں، کسی کے گھر کی دیوار پر ایسے نہیں چڑھا جاتا تاہم فوٹوگرافر کے منع کرنے پر ارجن مزید غصے میں آگئے اور ڈانٹتے ہوئے کہا کہ اب آپ مان بھی نہیں رہے جس کے بعد فوٹوگرافر وہاں سے بھاگ گیا لیکن ارجن نے پیچھا نہیں چھوڑا اور کہا کہ بھائی صاحب ادھر آؤ اب کیوں ڈر کر بھاگ رہے ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |