غریب آدمی ہوں زرضمانت کم رکھیں قائم علی شاہ کی عدالت میں درخواست

عدالت نے قائم علی شاہ کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا


کورٹ رپورٹر March 01, 2021
عدالت نے قائم علی شاہ کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا . فوٹو : فائل

سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ سائیں غریب آدمی ہوں زر ضمانت کم رکھیے گا۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کیخلاف غیر قانونی بھرتیوں پر نیب انکوائری میں درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ نیب کا کال اپ نوٹس ملا ہے، گرفتاری کا خدشہ ہے ضمانت منظور کی جائے۔ عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کی تیسری نیب انکوائری میں بھی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو قائم علی شاہ کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

سید قائم علی شاہ نے عدالت سے معصومانہ استدعا کرتے ہوئے کہا کہ سائیں غریب آدمی ہوں زر ضمانت کم رکھیے گا۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے آپ تو وزیر اعلیٰ رہے ہیں، 2 لاکھ روپے ٹھیک ہیں؟

قائم علی شاہ نے کہا کچھ اور کم کرلیں مہربانی ہوگی۔ عدالت نے قائم علی شاہ کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔ نیب نے غیر قانونی بھرتیوں پر سید قائم علی شاہ کو کال اپ نوٹس بھیجا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں